ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آدھار کو بینک اکاؤنٹس سے لنک کرنے کے خلاف ترنمول ممبر اسمبلی کی درخواست مسترد 

آدھار کو بینک اکاؤنٹس سے لنک کرنے کے خلاف ترنمول ممبر اسمبلی کی درخواست مسترد 

Fri, 10 Nov 2017 23:40:20    S.O. News Service

نئی دہلی، 10 نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) سپریم کورٹ نے بینک اکاؤنٹس کو آدھار سے لنک کرانے کے خلاف ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ممبر اسمبلی کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت سے آج انکار کر دیا۔عدالت عظمی نے کہا کہ آدھار کو چیلنج کرنے وا لی کئی درخواستیں پہلے سے ہی زیر التوا ہیں ایسے میں یکساں مسائل پر مبنی ہزاروں درخواستوں کو وہ قبول نہیں کر سکتا اور عدلیہ کے پاس سماعت کیلئے وقت نہیں ہے۔ جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے کہا کہ ہمیںیکساں مسئلے پر ہزاروں درخواستوں کی سماعت کیوں کی جاسکتی ہے ۔یہ مسئلہ پہلے ہی دوسری درخواستوں میں ملحوظ کیا جا چکا ہے بنچ نے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی مہوا موترا کو زیر التواء معاملے میں مدعی بننے کے لیے درخواست دائر کرنے کی اجازت دے دی۔ دریں صورت اس ماہ کے آخری ہفتے میں آئینی بنچ کی تفہیمی سماعت کے لئے عدلیہ آسکتے ہیں ۔ بھارتی مخصوص شناخت اتھارٹی کی نمائندگی کر رہے ایڈووکیٹ ذوہیب حسین نے بنچ کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے سامنے پہلے ہی آدھار سے منسلک 27مقدمات عدلیہ میں زیر التوا ہیں۔موترا کے وکیل نے جب بنچ سے کیس کی سماعت کی درخواست کی تو جسٹس سیکری نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آدھار کے ہر پہلو کو پہلے ہی عدالت میں چیلنج کیا جا چکی ہے۔ بنچ نے کہا کہ عدالت کے سامنے پہلے ہی بہت ساری درخواستیں زیر التوا ہیں۔ ایسے میں اس مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرنا مناسب نہیں ہو سکتا۔سپریم کورٹ نے تین نومبر کو یہ واضح کیا تھا کہ بینک اور ٹیلی مواصلات کے صارفین کے ساتھ اپنے بات چیت اس کی وضاحت کرنی ہوگی۔


Share: